عالمی معیار کی حامل ہنر مند فورس کی تیاری کیلئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنیوالے ممالک سے جائنٹ وینچر کیا جائی: پرویز حنیف

اتوار 16 جون 2019 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی حامل ہنر مند فورس کی تیاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے والے ممالک سے جائنٹ وینچر کیا جائے ،سرکاری ٹیکنیکل اداروں کے نصاب میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور اسے بدلتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سی ٹی آئی میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ ہر سال لاکھوں نوجوان روزگار کے لئے مارکیٹ میں آرہے ہیں اور حکومت نجی شعبے کے تعاون کے بغیر اس چیلنج سے نہیں نمٹ سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں میٹرک کے بعد نوجوانوں کے رجحان کو دیکھنے کیلئے باقاعدہ پالیسی بنانی چاہیے اورایسے نوجوان جو تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھنا چاہتے ہیں انہیں صرف مقامی مارکیٹ کے تناظر میں ہنر نہ سکھایا جائے بلکہ عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرایا جائے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم دوسرے ممالک سے مل کر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ذہین ہنر مندوں کو اپنے خرچے پر بیرون ممالک بھجوایا جائے اور انہیں ملک میں واپس آ کر پاکستانی نوجوانوں کو ہنر سکھانے کی ذمہ داری سونپی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ بہت سے ممالک کو ہنر مندوں کی ضرورت ہے لیکن اس کیلئے حکومتی سطح پر اس طرح کاوشیں نہیں ہو رہی جس کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں