امریکہ میں سکوائش ٹورنامنٹ جیتنے والے طلحہٰ بن زبیر کی صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات

صمصام بخاری کا شاندار کار کردگی پر طلحہ بن زبیر کو پنجاب حکومت کی طرف سے اعزازی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

اتوار 16 جون 2019 19:30

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) امریکہ میں سکوائش چیمپئن شپ جیتنے والے طلحہٰ بن زبیرنے صوبائی وزیر وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری سے ملاقات کی۔وزیر اطلاعات نے طلحہٰ بن زبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈر 15میں کامیابی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔ وزیر اطلاعات نے طلحہ بن زبیر کو پنجاب حکومت کی طرف سے اعزازی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

سہولتوں کے بغیر ہی پاکستانی بچے دنیا بھر میں ملک کا نام کر رہے ہیں۔ پاکستان سکوائش میں کئی مرتبہ عالمی چیمپئن رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔:طلحہٰ بن زبیر نے صوبائی وزیر اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہوسٹن میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف ملکو ں نے شرکت کی۔ہوسٹن اوپن امیچور سکوائش چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ طلحہٰ بن زبیر کا ملاقات پر وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری سے اظہار تشکر کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں