پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹی وی سکرینیں لگائی گئیں

اتوار 16 جون 2019 20:05

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر پاک بھارت میچ دکھانے کے لئے ٹی وی سکرینیں لگائی گئی ہیں‘ جہاں پر شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی جانب سے ایمپوریم مال میں پاک بھارت میچ کے لیے بڑی اسکرین کا اہتمام کیا گیا‘ اس موقع پر لاہوریوں کی بڑی تعداد پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دیکھنے ایمپوریم مال پہنچی اور میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں