سابق وزیرا عظم کو مستقل علاج اور نگہداشت کی ضرورت ہے‘ڈاکٹر عدنان

پیر 17 جون 2019 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ بار بار کہہ رہا ہوں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو مستقل علاج اور نگہداشت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہاکہ سابق وزیرا عظم کو مستقل علاج اور نگہداشت کی ضرورت ہے، میں اس حوالے سے بار بار حکومت پنجاب کو درخواستیں کر چکا ہوںلیکن اب تک ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔میاں نواز شریف کی طبیعت دن بدن خراب ہو رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں