پاک بھارت میچ میں گرین شرٹس پر بہت زیادہ پریشر تھا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کیں ،ٹیم کو پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا ،مصباح الحق

پیر 17 جون 2019 15:45

لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن کی کمی ہے، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے ٹیم کو بقیہ میچز میں تسلسل کے ساتھ عمدہ پرفارم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ شروع ہونے سے قبل ہی بہت زیادہ پریشر لے لیا تھا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کیں ۔

پاکستان ٹیم کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس میں تسلسل اور ڈسپلن تھا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں بھی غلطیاں کی گئیں ، ٹیم میں اچھے بلے باز اور بائولرز کھیلانے چاہیے تھے ٹیم کو اپنی پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں