فلم انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے، بائواصغرعلی

اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے، گفتگو

پیر 17 جون 2019 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف پروڈیوسر،رائٹروبائوپروڈکشن کے روح رواں بائواصغرعلی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ اس بنا ء پر ہورہا ہے کہ ہم ہر شے میں کیڑے نکالنا شروع کردیتے ہیں ، ہر چیز میں ہمیں برائی نظر آتی ہے۔

گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے۔بائواصغرعلی نے کہا کہ اچھے موضوعات اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے،ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے اور کوشش کی جانی چاہیے کہ ہم جدید سہولیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ہماری فلمیں بھی دنیا کی مارکیٹ میں جگہ بناسکیں۔

(جاری ہے)

بائواصغرعلی کا کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش تھی کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں اور نوجوانوں نے اپنی محنت اور لگن سے فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردارادا کرتے ہوئے ہم سب کی خواہش کو پورا کردیا جس پر ہمیں ان پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں