صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 12ارب 15کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

پیر 17 جون 2019 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 30 ویں اجلاس میںمختلف سیکٹرز کی5 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 12ارب 15کروڑ 20 لاکھ 32ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 30ویں اجلاس میں جن 5ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ڈی جی خان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے کے سلسلہ میں عدم سہولیات کی فراہمی (ترمیمی) کیلئے 5 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے، ضلع میانوالی میں نرسنگ کالج اور 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام کیلئے 4 ارب 7 کروڑ 40 لاکھ 66 ہزار روپے، ضلع راولپنڈی تحصیل ٹیکسلا میں ٹیکسلا تا ایچ ایم سی فاروقیہ روڈ (لمبائی 10.80 کلومیٹر) کو دو رویہ کرنے کیلئے 1 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے، ضلع اٹک میں جہانیاں چوک تا ہٹیاں برآستہ موٹر وے انٹر چینج روڈ (لمبائی 17.60 کلومیٹر) کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 99 کروڑ 16 لاکھ 83 ہزار روپے اور ضلع پاکپتن میں عارفوالا بائی پاس (لمبائی 11.80 کلومیٹر) کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 48 کروڑ 72 لاکھ 83 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں