لاہور،کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا ہی تسلسل ہے ،راشد نسیم

پیر 17 جون 2019 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا ہی تسلسل ہے ۔اس حکومت میں بھی وہی لوگ وزیرمشیر ہیں جو مسلم لیگ ، پی پی اور مشرف کی کابینہ میں شامل تھے ۔ یہ ٹولہ لوٹ مار کر کے آگے آیاہے اور اب اپنی دولت کے بل بوتے پر عوام کی گردنوں پر سوار ہے ۔ ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے وہی لوگ نکال سکتے ہیں جوذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف قومی مفاد میں اللہ کی خاطر کام کرنے والے ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں ضلع فیصل آباد اور ضلع کہسار کے ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر فیصل آباد کے ضلعی امیر عظیم رندھاوا اور راولپنڈی ضلع کہسار کے امیر عتیق عباسی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

راشد نسیم نے کہاکہ موجودہ اور سابقہ حکمران پارٹیاں سیکولرازم اور لادینیت کی پیداوار ہیں اس وقت مسلم دنیا کے حکمران اسلامی حکمران کے اس معیار پر پورا نہیں ارتے جو قرآن و سنت نے ان کے لیے مقرر کیاہے ۔

پاکستان اور عالم اسلام کے مسائل صرف اسلامی نظریاتی جماعت ہی حل کرسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حقیقی اسلامی قیادت بر سر اقتدار ہوتی تو آج امت مسلمہ کو جگہ جگہ ان گھمبیر مسائل کا سامنا نہ ہوتا جو پوری دنیا میں مسلمانوں پر مسلط کر دی گئی ہے ۔ راشد نسیم نے کہاکہ کشمیر ، فلسطین اور اراکان جیسے مسائل پوری امت کے مسائل ہیں اور انہیں حل کرنے کے لیے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں