پنجاب بھرمیںٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق‘935زخمی

منگل 18 جون 2019 02:05

لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 805 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 935 افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ان ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 593افراد شدید زخمی جبکہ342معمولی زخمی ہو گئے۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (60فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 332ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور28مسافر481اور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے‘178ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت191متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 72حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان62 حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 611موٹر سائیکلز،118آٹو رکشے،90موٹر کاریں،57وین14مسافربسیں،13ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں