لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری‘ مختلف جرائم میں ملوث76ملزمان گرفتار

منگل 18 جون 2019 02:05

لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے‘ ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث76ملزمان گرفتار کر لئے‘ پولیس نے ڈکیت و چور گینگز کی15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی ریکوری کی ‘ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران22 ملزمان کے قبضہ سی19 پسٹلز، ایک کلاشنکوف، ایک چاقو اور گولیاں برآمد کر لیں گئیں‘ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی14 ملزمان کے قبضہ سی6 کلو گرام سے زائد چرس اور137بوتلیںشراب برآمد کی گئی‘چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب13 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیاگیا‘قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران4 ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروںروپے نقدی برآمد کی گئی‘اسی طرح پولیس نے پتنگ بازی اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر8 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں