لاہور ہائیکورٹ ، سول جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

منگل 18 جون 2019 19:03

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کو کرسی مارنے پر سزا پانے والے وکیل عمران منج ایڈووکیٹ کی سزا معطلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا‘ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا جرم قابل ضمانت ہے‘کسی شخص کی آزادی اس کا آئینی حق ہے جسے آئین پاکستان تحفظ فراہم کرتا ہے‘عدالت ٹرائل عدالت کی جانب سے ملزم کی سزا معطل کرتی ہے اور حکم دیتی ہے کہ ملزم2لاکھ کا ایک ضمانتی مچلکہ جمع کروائے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران منج ایڈووکیٹ کو مجموعی طور پر 18 سال قید کی سزا کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف ملزم نے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں