لاہور ہائی کورٹ کا 21بھٹہ مزدور بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم

منگل 18 جون 2019 19:03

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی بیلف کے ذریعے بازیاب کروا کر پیش کئے گئے 21بھٹہ مزدور رہا کرنے کا حکم دے دیا‘فاضل عدالت نے قرار دیا کہ قانون اور آئین میں کسی شہری سے جبری مشقت لینے کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

بھٹہ مزدوروں کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کی عدالت میں پیش کیا گیا‘جن کی بازیابی کیلئے عاطف علی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ضلع گوجر خان کے بھٹہ مالک عارف وڑائچ نے مزدوروں کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے‘مزدوروں پر تشدد کیا جاتا ہے اور معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جاتا۔ اس لئے استدعا ہے کہ عدالت بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دے‘جس پر عدالتی بیلف نے بچوں اور خواتین سمیت 21بھٹہ مزدورووں کو بازیاب کر وا کے عدالت میںپیش کر دیا جنہیں رہا کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں