نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر،چینی کمپنی اور پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کے درمیان ایم او یوپردستخط

چینی کمپنی لاہور اور سیالکوٹ میںپری فیب ٹیکنالوجی کی مدد سے 20ہزارگھر بنائے گی،میاں محمود الرشید

منگل 18 جون 2019 23:59

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے چینی کمپنی سن رائز کنسٹرکشن اور پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ و چیئرمین پھاٹا میاں محمودالرشیداور سن رائزکنسٹرکشن کے سی ای او کیون زو نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

چیئرمین ٹاسک فورس برائے ہائوسنگ یعقوب اظہار ،جنرل سیکرٹری محمد عاطف ایوب اور چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی حماداعوان بھی اس مو قع پر موجود تھے۔ میاں محمودالرشیدنے کہاکہ چینی کمپنی اگلے دو سے تین سال کے دوران پری فیب ٹیکنالوجی کی مدد سے 20ہزارگھر بنائے گی،10ہزار گھر لاہور اور 10ہزارسیالکوٹ میںبنائے جائیںگے۔

(جاری ہے)

پری فیب ٹیکنالوجی کے ذریعے گھر کی تعمیر پاکستان میں اولین تجربہ ہو گا۔

گھروں کی تعمیر کیلئے پانچ فیصد ٹیکنیکل سٹاف چین جبکہ باقی 95فیصد افرادی قوت پاکستان سے لی جائے گی جس سے تین لاکھ سے زائدمقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیںگے۔انہوں نے بتایاکہ ان گھروں میں سولر پینلز کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی اور صاف پانی اورکچرے کے ری سائیکلنگ پلانٹس بھی لگائے جائیں گے۔ یہ گھر مقامی موسم کے مطابق سردیوں اور گرمیوں میں موافق درجہ حرارت فراہم کریں گے۔

چینی کمپنیپری فیب ٹیکنالوجی کا حامل ماڈل گھرجانچ پڑتال کیلئے ڈیڑھ ماہ میں تیار کرکے دے گی۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ یہ ایم او یو ہائوسنگ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت اختیارکرے گا جس کے ذریعے ملکی تعمیرات کی دنیامیں ایک انقلاب رونما ہوگا۔چین کی فرم کا نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کیلئے خدمات پیش کرنا خوش آئند ہے ۔چین کے تعمیراتی تجربات سے استفادہ کر کے تعمیرات میں جدت پیدا کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں