علماء اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام حج تربیت گاہ 23جون کو ہوگی

بدھ 19 جون 2019 00:01

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) علما ء اکیڈمی منصور ہ کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے 23جون کو الحمرا ہال میں نو بجے صبح حج تربیت گاہ ہوگی۔جس میں عازمین حج کو مناسک حج بتائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،ڈائریکٹر علماء اکیڈمی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،ڈاکٹر حسین احمد پراچہ ،الحاج شیخ محمد انور،ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر مہمان خصوصی ہوں گے۔فروغ آفتاب زیدی بھی تربیت گاہ سے خطاب کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں