پنجاب فوڈ اتھارٹی کاورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کی مناسبت سے یو سی پی میں آگاہی واک و تربیتی سیشن کا اہتمام

خوراک کے عالمی دن پر ملاوٹ سے پاک پاسچرائزڈ دودھ فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدھ 19 جون 2019 23:51

لاہور۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے تعاون سے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقادکیا گیا، واک میںطلبہ نے اچھی و محفوظ خوراک کی ترسیل،حصول اور استعمال کے حوالے سے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں آگاہی واک اور سیمنار میںڈائریکٹر جنرل پنجاب فو ڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے بطور مہمان خصوصی اورواک میں یو سی پی سٹوڈنٹس و اساتذہ کی کثیر تعدا د نے شرکت کی،واک میںطلبہ نے اچھی و محفوظ خوراک کی ترسیل،حصول اور استعمال کے حوالے سے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،سیمینار میں ڈاکٹر شناور وسیم اورماہر غذائیات شیفا علی نے اچھی خوراک کھانے اور بنانے کے حوالے سے طلباء کو آگاہی دی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ واک کا مقصد ملاوٹ مافیا کو خبر دار اور محفوظ خوراک کے استعمال کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ محفوظ خوراک کے عالمی دن پر ملاوٹ سے پاک محفوظ پاسچرائزڈ دودھ فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے،صوبہ بھر میں محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، ایکٹنگ پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر فیصل مصطفی نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی دودھ جیسی بنیادی خوراک کی محفوظ اورملاوٹ سے پاک سپلائی ممکن بنا کر آنیوالی نسلوں پر احسان کر رہی ہے،انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں