جنرل ہسپتال معیاری علاج گاہ قرار ، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے لائسنس جاری کر دیا

منگل 25 جون 2019 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے لاہور جنرل ہسپتال کو مقرر کردہ معیارات پر پورا اترنے کے نتیجہ میں باقاعدہ طور پر لائسنس جاری کر دیا ہے جو جون 2024تک کارآمد ہو گا۔

(جاری ہے)

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، پروفیسر صاحبان ، انتظامی ڈاکٹرز اور نرسنگ انتظامیہ سمیت تمام سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارے کے تمام ڈاکٹرز و دیگر ملازمین اسی پیشہ وارانہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے ہسپتال اور تمام سٹاف کو ملنے والے موجودہ اعزاز کو برقرار رکھیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے کہا کہ ایل جی ایچ کو پی ایچ سی کی جانب سے با ضابطہ لائسنس کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کمیشن کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کے باعث ایک معیاری علاج گا ہ ہے جہاںنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق طبی سہولیات مریضوں کو بہم پہنچائی جا رہی ہیں علاوہ ازیں ہسپتال میں ڈسلپن ، صفائی اور حفضان صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدامد کروایا جا رہا ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا اورمانیٹرنگ کا عمل بھی رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں