موجودہ حکمرانوںکی کارکردگی اخباری بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے‘امیر العظیم

سیلیکٹڈلفظ پر پابندی اس بات کی عکاسی ہے کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر خواس باختہ ہوچکے ہیں‘ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

منگل 25 جون 2019 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کارکردگی اخباری بیانات تک محدو د ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کا اصل ایجنڈا عوام کو ریلیف فراہم کرنا نہیں کچھ اور ہے۔ حکومت کی ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جن کا عوامی فلاح و بہبود سے کوئی تعلق ہے اور نہ ملکی ترقی سے۔ لفظ ’’ سیلیکٹڈ‘‘ پر پابندی اس بات کی عکاسی ہے کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر خواس باختہ ہوچکے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک و قوم پر کٹھن وقت ہے۔ کفایت شعاری کے دعویداروں نے بھی سرکاری پروٹوکول و دیگر اللوں تللوں پر قومی خزانے سے لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

مراعات کا سلسلہ اسی طرح جاری و ساری ہے، جیسے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور حکومتوں میں تھا، جس تبدیلی اور عادلانہ نظام کی بات تحریک انصاف کیا کرتی تھی وہ کہیں نظر نہیں آتا۔ انھوں نے کہاکہ وزراء کی فوج ظفر موج قومی خزانے پر بھاری بوجھ ہے۔ جو وسائل ملکی ترقی و خوشحالی اور قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں وہ نام نہاد حکومتی ترجمانوں اور فرسودہ نظام کی نذر ہورہے ہیں۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔جب تک حکمران خود کو نہیں بدلیں گے اس وقت تبدیلی نہیں آسکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں