پنجاب بھرمیں 763ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق‘875زخمی

منگل 25 جون 2019 21:26

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پنجاب بھرمیں 763ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق جبکہ 875زخمی ہو گئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نی538 شدید زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 337معمولی زخمیوںکو جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 330ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور15مسافر418اور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ175ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت194متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 71حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان43 حادثات میں 45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 644موٹر سائیکلز،118آٹو رکشے،68موٹر کاریں،32وین14مسافربسیں،11ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں