ماضی میں طلباء وطالبات کو سیاسی جماعتیں آلہ کار کے طور پر استعمال کرتی رہیں،صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں

منگل 25 جون 2019 23:03

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ماضی میں طلباء وطالبات کو سیاسی جماعتیں اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں لیکن سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے قیام سے طلباء وطالبات کو مثبت سرگرمیوں میںمصروف رکھنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں سے لڑائی جھگڑوں کے خاتمے کیلئے یونیورسٹیوں کو برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے امن کے قیام میں پنجاب یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی۔ان خیالات کا اظہارنے گزشتہ روزیہا ں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم راجا یاسر ہمایوں، قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ، سابق چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرمحمد نظام الدین ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عابد ایچ کے شیروانی، پروریکٹر منہاج یونیورسٹی شاہد سرویہ،رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، تجزیہ کار سلیمان عابد،پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، فیکلٹی ممبران اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں پاکستان بھر سے مختلف کلچرسے تعلق رکھنے والے تقریباً43ہزار طلبائو طالبات کا ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنا اس کے پر امن ترین جگہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے قیام سے طلبائوطالبات کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے بھرپور مواقع ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے محدودبجٹ کے باوجود طلبہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں میرٹ پر کام کرنے سے ہی امن اور رواداری کو فروغ ملتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں