جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 26 جون 2019 13:38

جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نی کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کو نظرانداز کیا، تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیا ہے، وزیراعلیٰ نے تعلیم کو فوقیت دیتے ہوئے مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے ہر ضلع میںیونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے ان کے حلقہ سے آئے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کے لئے ا ستعمال نہیں ہوں گے اور جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دریائے سندھ کے کٹائو کے باعث لیہ اور راجن پور کے بعض علاقوں کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے اور محکمہ آبپاشی اس ضمن میں فوری طور پر ماڈل سبسڈی کراکر اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ راجن پور اور لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جائیں گے، لیہ میں بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کو اپ گریڈ کیاجائے گا، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اتھارٹی قائم کی گئی ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں اور اراکین اسمبلی کی نشاندہی پر نئے کالجز کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، لیہ ،مظفر گڑھ ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ضرورت کے مطابق ریسکیو 1122 کے سٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ داری ہے لہذا اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹرز کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں