وزیر کھیل پنجاب کی پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پرپاکستانی قوم کو جیت کی مبارکباد

جمعرات 27 جون 2019 00:45

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان نے پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی پر،پاکستانی قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک پر آ گئی ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم اج ردھم میں نظر آئی۔شاہین خان آفریدی اور بابر اعظم پاکستانی کرکٹ کا سرمایہ ہیں،آج کی جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند اور اعتماد بحال ہوگا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم انشاء اللہ 92 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں