لیسکو کے تمام سرکلز میں کل کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی، ترجمان

جمعہ جولائی 18:48

لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو کے تمام سرکلز میں آج بروز ہفتہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا،لیسکو ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد لیسکو صارفین کو بجلی بلوں اور دیگر معاملات میں درپیش مسائل کا فی الفور ازالہ کرنا ہے،اس حوالے سے لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں خصوصی کچہریاں لگائی جارہی ہیں اور بذریعہ میڈیا و پینا فلیکسز عوام کو اس بابت پیشگی اطلاع بھی دی جارہی ہے،لیسکو ترجمان کے مطابق آج بروزہفتہ لیسکو کے تمام سرکلز میں کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں جہاں متعلقہ سرکل کے ایس ایزکھلی کچہریوں کی صدارت کر یں گے اور ان کی ٹیم صارفین کے شکایات کا اسی جگہ پر ازالہ کرے گی،لیسکو ترجمان کے مطابق آج13جولائی بروز ہفتہ راوی روڈ ڈویژن(امین پارک سب ڈویژن) صبح 10 بجے،علامہ اقبال ٹائون ڈویژن صبح 10بجے، مغلپورہ ڈویژن صبح30 : 10 بجے، دیپالپور ڈویژن صبح 11:30 بجے، کوٹ لکھپت ڈویژن صبح9 بجے، شیخوپورہ سٹی ڈویژن (لیسکو کمپلیکس لاہور روڈ شیخوپورہ)صبح 10:30بجے، قصور رورل ڈویژن (لیسکو کمپلیکس خیم کرن روڈ قصور) صبح09:30 بجے اور شاہکوٹ ڈویژن میں صبح10بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments