اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںجمہوری نظام کیخلاف ہونیوالی سازشوں کے رائٹر نوازشریف ہیں‘ لانگ مارچ ..

جمہوری نظام کیخلاف ہونیوالی سازشوں کے رائٹر نوازشریف ہیں‘ لانگ مارچ کااعلان ہونے پر چپ کاروزہ رکھ لیاہے‘ شوکت بسرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء)پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے رائٹر نوازشریف ہیں‘ جب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کااعلان ہواہے نوازشریف نے چپ کاروزہ رکھ لیاہے‘ وہ جمہوریت کے سب سے بڑے مدعی بنتے ہیں،وہ بتائیں کہ اس معاملہ پرخاموش کیوں ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوری نظام کوبچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردئیے ہیں مگر نہ جانے نوازشریف کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوری نظام کے خلاف اٹھنے والے قدم کی حمایت کی ہے اس لئے وہ اب پھر خاموش رہ کراس اقدام کی حمایت کررہے ہیں،نوازشریف کی خاموشی پر ساری جمہوری قوتیں تشویش میں مبتلا ہیں وہ بتائیں کہ پنجاب میں جمہوری نظام کے خلاف تیار ہونے والی سازش پر وہ کیوں چپ کئے بیٹھے ہیں،معمولی معمولی بات پر بڑ ماڑنے والے آج کہیں نظر نہیں آرہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں