بلاول بھٹو زرداری کا رحیم یار خان میں تاریخ ساز جلسہ حکمرانوں کی آنکھیںکھولنے کے لئے کافی ہے ،سید حسن مرتضی

پیر 15 جولائی 2019 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا رحیم یار خان میں تاریخ ساز جلسہ حکمرانوں کی آنکھیںکھولنے کے لئے کافی ہے ، بلاول بھٹو زرداری پر پوری قوم کو اعتماد ہے ، عمران نیازی حکومت نے عوام کے لئے ان گنت مسائل پیدا کئے ہیں کہ اب اس حکومت کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ، عوام کی طاقت سے ہی ہم حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے ، جس کے ساتھ عوام ہوں اس کوکوئی شکست نہیں دے سکتا ہے ،عوام کی طاقت صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہے اور پیپلزپارٹی ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی مفاد کے لئے تحفظ کے لئے جدوجہد کی اور آج بھی ہماری جدوجہد عوام کے لئے ہے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے چند ماہ میں ہی عوام کی چیخیں نکلوادیں اور عوام کی پریشان اور مشکلات میں اضافہ کیا ،روز آئی ایم ایف سے رجوع کرکے پاکستان کا وقار مجروح کیا ، اس عمر کو وزرات خزانہ سے ہٹاکر بھی حکمران معاشی ترقی کے لئے حکمت عملی مرتب نہ کرسکے، حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے اب عالمی مالیاتی اداروں کا رویہ تبدیل ہوچکا ہے اور وہ حکومت پاکستان سے اپنی شرائط پر بات کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں