ساندہ کے علاقہ عمر کالونی میں گھر سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد

ریلوے اسٹیشن کے قریب سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا رکشہ ڈائیور دم توڑ گیا

پیر 15 جولائی 2019 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) ساندہ کے علاقہ عمر کالونی میں گھر سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق 75 سالہ خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھی۔خاتون کی شناخت ثریا پروین کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔علاوہ ازیں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا رکشہ ڈرائیور ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ رکشہ لطیف کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کو لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں