سلطان حسن بٹ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر

پیر 15 جولائی 2019 23:52

لاہور۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے کالم نگار وسماجی کارکن سلطان حسن بٹ کو معاشرے میں شعور کی بیداری ،انسانی حقو ق سے آگہی ،قانون کی حکمرانی،انصاف کی فراوانی اورانسانیت کی سربلندی کیلئے گرانقدرخدمات انجام دینے پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقررکر دیا ہے ‘ موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے‘مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،مرکزی سینئر نائب صدر میاں زاہدلطیف اورمرکزی نائب صدر سلمان پرویز نے امید ظاہر کی کہ سلطان حسن بٹ بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے اپناموثراورمنظم کرداراداکریں گے‘ سلطان حسن بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی آگہی کیلئے منظم مہم کی ضرورت واہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ‘مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کوفروغ دے کر تشدد کاباب ہمیشہ کیلئے بندکیاجاسکتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں