بے نامی اکائونٹس اورجائیدادوں کی نشاندہی کیلئے لاہور کے 50سے زائد ’’انفارمرز‘‘نے ایف بی آر سے رابطہ کرلیا

ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات کی سکروٹنی شروع کر دی‘ ذرائع

منگل 16 جولائی 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) بے نامی اکائونٹس اورجائیدادوں کی نشاندہی کیلئے لاہور کے 50سے زائد ’’نفارمرز‘‘نے ایف بی آر بے نامی زون سے رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات کی سکروٹنی شروع کر دی ہے ۔بے نامی اثاثہ جات کے حوالے سے صرف مصدقہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔موصول ہونے والی شکایات اور دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں