لاہور:باٹا پور میں 10 سالہ بچے کے زیادتی کے بعد قتل معاملہ

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل کھاڑک کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

منگل 16 جولائی 2019 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) باٹا پور میں 10 سالہ بچے کے زیادتی کے بعد قتل کے معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل کھاڑک کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کو خود جائے وقوعہ کا دورہ اور بچے کے والدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کینٹ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے انوسٹی گیشن ونگ کو بھرپور تعاون فراہم کریں۔ فرانزک ٹیمیں تمام شواہد اکٹھے کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں