بے نامی اثاثہ جات کی 6انکوائریاں کر رہے ہیں،ایف بی آر سے بھی معلومات کا تبادلہ کرینگے‘ڈی جی اینٹی کرپشن

سرکاری اراضی پر قابض مافیا کے خلاف کاروائی ہوگی،3ماہ کے دوران 16ارب کی ریکوری کرا چکے ہیں‘ اعجاز حسین شاہ

بدھ 17 جولائی 2019 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اعجاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ بے نامی اثاثہ جات کی 6انکوائریاں کر رہے ہیں،ایف بی آر سے بھی معلومات کا تبادلہ کریں گے،تمام ریجنل افسران 10روز میں انکوائریوں کی فہرست مکمل کریںگے،سرکاری اراضی پر قابض مافیا کے خلاف کاروائی ہوگی،3ماہ کے دوران 16ارب کی ریکوری کرا چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے کے افسران کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ کے لئے منعقد ہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی عبد الرب سمیت راولپنڈی، لاہور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال،گوجرانوالہ ریجنزسے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں محکمے کے مرکزی اور ریجنل دفاتر میں کام کرنے والے افسران کی ماہانہ کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ لی گئی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی، لاہور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال،گوجرانوالہ ریجن سے آئے افسران نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مختلف کیسوں پر بریفنگ بھی دی جبکہ گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اعجاز حسین شاہ نے کہا کہ تمام ریجنل افسران 10روز میں انکوائریوں کی فہرست مکمل کریں گے۔افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی کورسز کرارہے ہیں۔

محکمے میں تربیت یافتہ تحقیقاتی افسران کی کمی ہے۔وزیر اعظم کو 3ماہ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم سے متعلقہ کیسوں پر کام میں تیزی لائی جائے۔افسران کی کارکردگی اور محنت کے موئژ نتائج بھی نظر آنے چاہئیں۔ اعجاز حسین شاہ نے کہا کہ تمام اہم کیسوں سے متعلق جاری پیشرفت پر باقاعدہ رپوٹ پیش کی جائے۔کسی بھی ملزم کو اس کے قانونی حق سے محروم نہیں کریں گے۔اینٹی کرپشن کا مقصد کسی کا استحصال کرنا نہیں۔ناقص کرکردگی پر افسران کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں