محکمہ اوقاف کے انتظامی و مالی امور پر توجہ سے صوبے کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن تھا‘ وزیر خزانہ

مقدس مقامات اور دیگر اثاثہ کی جیو ٹیگنگ کے لیے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں‘ مخدوم ہاشم جواں بخت

بدھ 17 جولائی 2019 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواںبخت نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے انتظامی و مالی امور پر تھوڑی سی توجہ سے صوبے کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن تھا،گزشتہ حکومتوں نے محکمے کی ترقی پر کوئی توجہ دی نہ اثاثہ جات کا موثر استعمال عمل میںلایا گیا، موجودہ حکومت محکمہ اوقاف کے تحت مزارعات و مساجد کی تزئین و آسائش کے ساتھ ساتھ اثاثہ جات کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہی ہے،زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے قیام و طعام اور لنگر کی تقسیم کا باقاعدہ میکانزم وضع کیا جا رہا ہے، مقدس مقامات اور دیگر اثاثہ کی جیو ٹیگنگ کے لیے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، تاریخ میںپہلی بار محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی ترقی کے لیے موزوں پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے،کمرشل اراضی کے منافع بخش استعمال کے لیے قوانین وضع کیے جا رہے ہیں،آئندہ چند دنوں میں محکمے کی پہلی ویب سائٹ لانچ کر دی جائے گی جس کے ذریعے مقدس مقامات کی لائیو زیارت اور دینی کتب کا آن لائن مطالعہ کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مند لنگر کی تقسیم معاملات میں حصہ لے سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہائوس میںمحکمہ اوقاف کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔اجلاس وزیر قانون راجہ بشارت ، وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور سید سعیدالحسن گیلانی ، ہیڈ چیف منسٹر سپیشل فضیل آصف ، سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل اور ممبر پی اینڈ ڈی نے شرکت کی ۔وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سعیدالحسن گیلانی نے اجلاس کو بتایاکہ داتا دربار اور بادشاہی مسجد سے صوفیاء کے مزارات اور تاریخی مساجد میں زائرین کے لیے سہولت سینٹر ز کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

صوفیاء کرام کی تعلیمات کو امن و آشتی کے ثقافت کو فروغ ذریعہ بنائیں گے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور ذوالفقار احمد گھمن کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال میں محکمہ کے محصولات میں نمایاں فرق آیا ۔آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میںمحکمہ کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ اوقاف کے تحت زائرین کی سہولت اور اسلامی کلچر کے فروغ کے لیے متعدد سکیمیں متعارف کروائی جا رہی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں