گیس چوروں کیخلاف ایس این جی پی ایل کی کارروائیاں،شادیو ال، سمن آبادمیں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:47

لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی بڑی کارروائی، جوہر ٹائون کے قریب شادی وال گائوں میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر ایس این جی پی ایل لاہور طیب فیصل اور چیف انجینئر عمران ورک کی ہدایات پر یو ایف جی ٹیم نے بلال اصغر کی سربراہی میںگیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹائون کے قریب شادیوال گائوں میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑلی جہاں پر 1ڈایامیٹرگیس پائپ لائن سے ڈائریکٹ بائی پاس کے ذریعے گیس چوری کر کے 70گھروں کو فراہم کی جا رہی تھی۔

دریں اثناء سمن آبادپکی ٹھٹھی میں بھی گیس چوری کرنے پر پانچ گھریلو صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایس این جی پی ایل کی دونوں کارروائیوں کے دوران رہائشیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی تاہم ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے بغیر کسی دبائو کے اپنی کارروائیاں مکمل کیں اور تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ ایس این جی پی ایل نے دونوں کارروائیوں میں گیس چوری کی مدمیں بالترتیب0 2لاکھ اور 3لاکھ روپے کا کیس بنا کر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوںمیںدرخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں