ڈاکٹر منصور سرور کی قیادت میں یو ای ٹی علم و تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد

جمعرات 18 جولائی 2019 19:47

لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نو منتخب چیئرمین اور سابق وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسید منصور سرور سے ملاقات کی۔ڈاکٹر فضل احمد خالد نے یو ای ٹی کے وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

وی سی آفس میں ملاقات کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کی بہتری اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر فضل احمد خالد نے اپنے تجربات اور مشاہدات سے انہیں آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر منصور سرور کی قیادت میں یو ای ٹی علم و تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر منصور سرور نے ڈاکٹر فضل احمد خالد کو چیئر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ انکی قیادت میں پنجاب HECصوبے میں اعلیٰ تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں