پولیس لائنز میں ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز

ریفریشر کورسزکا مقصد اہلکاروں کی جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کے ساتھ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے‘سید کرار حسین

جمعرات جولائی 19:47

لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایات پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی مختلف ڈویژنز میں تعینات ڈولفن سکواڈ کے 200 اہلکاروں کیلئے دو ہفتوں پر محیط ریفریشر کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریفریشر کورس کے دوران ڈولفن اہلکاروں کو مارشل آرٹس، سیلف ڈیفنس فارمیشن، گرفتار کرنے کے طریقے، ناکہ بندی اور ہتھکڑیوں کے استعمال کے متعلق ٹریننگ دی جائے گی‘ ریفریشر کورس مرحلہ وار ڈولفن فورس کے تمام جوانوں کو کرایا جائے گا۔

اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کا کہنا تھا کہ ریفریشر کورس کا مقصد اہلکاروں کی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنا اور ان پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ جدید پولیسنگ کے حوالے سے بہترین فورس ہے جوکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ساز و سامان سے لیس ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments