لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آئے دو فریقین کمرہ عدالت میں گتھم گتھا

جمعرات 18 جولائی 2019 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آنے والے دو فریقین کمرہ عدالت میں گتھم گتھا ہو گئے ، کمرہ عدالت میدان جنگ بن گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز جمعرا ت کو لاہور ہا ئیکورٹ میں دو فریقین اپنے مقدمے کی سماعت کیلئے جب کمرہ عدالت میں پہنچے تو دوران سما عت ہی کمرہ عدالت میں ان کی کسی بات پر تکرا ر ہو گئی اور بات لاتوں اور گھونسوں تک جا پہنچی دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی ۔

عدالت کے آرڈرآرڈر کہنے کے باوجود دنوں فریقین نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں اور عدالت کی کوئی بات نہ سنی اور آپس میں گھتم گتھا رہے بالا آخر عدالت نے پولیس کو بلایا جس کے بعد پولیس نے آکر کمرہ عدالت میں لڑائی جھگڑا کر نے والے دونوں فرییقن کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں