ڈی جی خان کلچر ل شو میں زندہ دلانِ لاہور کو منفرد ثقافتی رنگ دیکھنے کو ملیں گے، ای ڈی الحمراء

جمعہ 19 جولائی 2019 16:00

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کی ترقی و ترویج کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے، جس کا مقصد ہر علاقے کے مقامی فنکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری تفریخی سہولیات مہیاکرنے کے علاوہ صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے اور ڈیرہ غازی خان کلچرل شو بھی اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس میں لاہور کے شہریوں کو ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ قبائلی علاقوں کی ثقافت، موسیقی، رقص اور دیگر رنگا رنگ تقریبات دیکھنے کو ملیں گی، زندہ دلانِ لاہور اس شو میں سرائیکی زبان کا حسن، بلوچی طرز زندگی، لوک گیت و بولیاں اور اس علاقے کا منفرد تلوار ڈانس دیکھ سکیں گے، ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے اس ضمن میں ڈیرہ غازی خان سے آنے والے گلوکاروں، فنکاروں اور دیگر ثقافتی وفود کی آمد کے انتظامات کی نگرانی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کلچر ل شو کے حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور یہ شو اہل لاہور کیلئے ایک منفرد تحفہ ثابت ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں