ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ کی ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

جمعہ 19 جولائی 2019 16:00

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ کنور اعجاز خلیق رزاقی نے ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انمسائل کے حل کے لئے احکاما ت جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کی طرف سے تحریری طور پر جمع کروائی جانے والی شکایات بھی وصول کیں ۔

انہوںنے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا اوّلین ترجیح ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر انجینئرنگ مدثر تنویر شیخ، چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر کمرشلائزیشن شکیل انجم منہاس، چیف میٹروپولیٹن پلانر اظہر علی، خواجہ جاوید اسلم صحاف، رانا اشفاق احمد خاں،خرم یعقوب، اسد اللہ چیمہ، سبطین رضا قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں