سفارتکار وادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا104واں یوم پیدائش 22 جولائی کو منایا جائے گا

جمعہ 19 جولائی 2019 17:33

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) تحریک پاکستان کی ممتاز خاتون رہنماء ،سفارتکار اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا104واں یوم پیدائش 22 جولائی کو منایا جائے گا، وہ22 جولائی1915 کو کلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں، پاکستان کی پہلی دستور اسمبلی کی بھی رکن رہیں۔قیام پاکستان کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مراکش میں سفارتی خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

ان کی تصانیف میں افسانوں کا مجموعہ ’’کوشش ناتمام ، دلی کی خواتین کی کہاوتیں اور محاورے فرام پردہ ٹوپارلیمنٹ اور اردو ناول شارٹ اسٹوری ‘‘شامل ہیںبیگم شائستہ اکرام اللہ ارن کے سابق ولی عہد شہزادہ حسن اور بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ رحمن سبحان کی خوش دامن بھی تھیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز کا اعزاز دیاوہ10 دسمبر2000 کو وفات پاگئی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں