دماغ سے آگاہی کا عالمی دن 22 جولائی کو منایا جائیگا

جمعہ 19 جولائی 2019 17:33

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں دماغ سے آگاہی کا عالمی دن 22 جولائی بروز پیرکو منایا جائیگا۔ جس کا مقصد انسانی دماغ کی اہمیت اور بیماریوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینارز ، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جن میں ماہرین صحت اور نیوروسرجن دماغی بیماریوں سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کرینگے جبکہ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں