پنجاب بھرمیں807ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق892زخمی ہوئے

جمعہ 19 جولائی 2019 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں807روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں09افراد جاں بحق جبکہ 892افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔375معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات370ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور29مسافر374اور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ206ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت232متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 75حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان64حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل901متاثرین میں719مرد اور182خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں183افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 490افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ228زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں675موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،77موٹر کاریں،27وین7مسافربسیں،22ٹرک اور82دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں