موجودہ معاشی صورتحال کے برعکس تاجر برادری احتجاج اور ہڑتال کی متحمل نہیں‘طارق جاوید

حکومت تاجروں کے جائز مطالبات کو مانے اور غیر ضروری ٹیکسز اور شرائط ختم کرے‘صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ٹولینٹن مارکیٹ

جمعہ 19 جولائی 2019 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ٹولینٹن مارکیٹ شادمان لاہور طارق جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے برعکس تاجر برادری احتجاج اور ہڑتال کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

تاہم حکومت کو چاہیے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو مانے اور غیر ضروری ٹیکسز اور شرائط ختم کرے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ٹیکس اصلاحات کریں لیکن تاجر برادری اور عوام کو اس کا ریٹرن بھی دیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں تعلیم اور صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات ہونے چاہییں کیونکہ اس وقت ہمارے ملک میں تعلیم اور صحت کا شعبہ بدترین صورتحال سے دوچار ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں