سبزی منڈی بادامی باغ کے ترقیاتی کاموں کیلئے پنجاب حکومت فنڈز جاری کرے‘ چوہدری اعجاز

منڈی کے ڈرین سسٹم اور پیچ ورک کا کام مکمل کروایا جا ئے، مون سون کی بارشوں میں منڈی دریا کا منظرپیش کرتی ہے

جمعہ 19 جولائی 2019 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) انجمن آڑھتیاںسبزی منڈی لاہور کے صدر چوہدری اعجاز نے کہا ہے کہ سبزی منڈی بادامی باغ کے ترقیاتی کاموں کیلئے پنجاب حکومت فنڈز جاری کرے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری اعجاز نے کہا کہ ہماری کمشنر لاہور آصف بلال لودھی اور ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید سے گزارش ہے کہ ہماری سبزی منڈی کے ترقیاتی کاموں کیلئے پنجاب حکومت سے فنڈز جاری کروائیں۔

(جاری ہے)

تاکہ مذکورہ منڈی کے ڈرین سسٹم اور پیچ ورک کے کام کو مکمل کروایا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری منڈی کا ڈرین سسٹم سالہا سال سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں منڈی دریا کا منظرپیش کرتی ہے جس کی وجہ سے کاروباری افراد سمیت خریداری کیلئے آنے والے گاہکوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ہماری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ ہماری سبز منڈی بادمی باغ لاہور کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں