اے سی رائیونڈ عدنان بدرکاپی سی ایس آئی آر سوسائٹی کا دورہ

جمعہ 19 جولائی 2019 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کا دورہ کیا۔اے سی رائیونڈ نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لیے دورہ کیا۔ سرویلنس کے دوران 02 گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیا اوردونوں گھروں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کہا کہ مون سون کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش ہو رہی ہے اس لیے شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی فضل ربی نے بادامی باغ کے علاقے میں قائم فیکٹری پر چھاپہ مارا۔اے سی سٹی نے انوائرمنٹ انسپکٹر کو پلانٹ کو بند کرنے کی ہدایت کی۔ اے سی سٹی فضل ربی نے کہا کہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔فیکٹری کو شور کے باعث سیل کیا گیا۔فیکٹری بغیر این او سی کے رہائشی علاقے میں قائم کی گئی تھی۔فیکٹری بنانے کے لئے باقاعدہ طور پر کوئی منظوری نہ لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں