شریف فیملی نے سیاست میں پیسے اور کر پشن کو متعارف کر ایا ‘ ان کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے‘ عوام کا مال کھانے والوںکا یوم حساب جاری ہے‘ انجم جرال

جمعہ 19 جولائی 2019 23:52

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنماانجم جرال نے کہاہے کہ شریف فیملی کا پول کھل چکا ہے اور ان کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے ، غریب قوم کا مال کھانے والوںکا یوم حساب جاری ہے ، منی لانڈرنگ،رشوت ،بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینا شریف خاندان کاپرانا طریقہ وار دات ہے ، شریف فیملی نے سیاست میں پیسے اور کر پشن کو متعارف کر ایا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شر یف برادران اقتدار میں مخالفوں کے گلے اور مشکل وقت میں پائوں پکڑتے ہیں ،کرپٹ مافیاکا احتساب کسی صورت نہیں رکے گا۔انہوں نے کہا کہ مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک کو لوٹنے والے چوروں کا احتساب ہو گا، آنے والے دنوں میں ان کی بڑی بڑی کرپشنز سامنے آئیں گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ کرپٹ مافیا نے پورے نظام کو جکڑا ہوا ہے،اب وہ وقت دور نہیں جب ان سے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصو ل کی جائے اور عوام کی بہتری کے لیے خرچ کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں