ملک کو قرض،غربت، بدعنوانی و بے روزگاری میں دھکیلنے والے اپنی کر پشن بچانے کیلئے شور مچارہے ہیں‘ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے،ثوبیہ کمال خان

جمعہ 19 جولائی 2019 23:52

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) تحریک انصاف کی رہنماء ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کو قرض،غربت،جہالت، بدعنوانی اور بے روزگاری کے چنگل میں پھنسا کر ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی خود ساختہ جمہوریت کی چھتری تلے اکٹھے ہو کراحتساب سے بچ نکلنے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک وقوم کے اثاثوں کو بے دریغ لوٹ کراپنے ذاتی مفادات کی ایسی منڈیاں چمکائیں کہ جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پی پی پی نے مک مکا کی سیا ست کی، ملک کے عوام با شعور ہو گئے ہیں اب ان کی ایک نہیں چلے گی، الیکشن سے پہلے پیپلز پار ٹی اور( ن) لیگ ایک دو سرے کی کر پشن کو بچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں مگر عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے،کر پشن زدہ خاندان دن بدن بے نقاب ہو تے جا رہے ہیں، نوازلیگ عوام کو ریلیف دینے کی بجا ئے اپنے خاندان کو نواز نے میں لگے رہے ،شریف خاندان اوراس کے حواریوں نے جھو ٹ بو لنے کی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں