ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعہ 19 جولائی 2019 23:52

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ، ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث190ملزمان گرفتار کر لیے، تفصیل کے مطابق ڈکیت و چور گینگز کی15 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران21 ملزمان کے قبضہ سی16 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں،اسی طرح منشیات فروشوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئی31ملزمان کے قبضہ سی5کلو گرام سے زائد چرس، 120 گرام ہیروئن اور810شراب برآمد کی گئی،چوری، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب11 اشتہاری مجرمان اورمختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران21 قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد کی گئی،اسی طرح پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری، پرائس کنٹرول اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر91ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں