حکومت انسانی وسائل، تعلیم و صحت پر کام کر رہی ہے،ہارون عمران گل

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:30

لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آمریت کے ادوار میں انتقامی کارروائی میں واضح فرق ہوتاہے کہ آمریت میں ملک کا جوابدہ نہیں ہوتا لیکن جمہوریت میں سربراہ جوابدہ ہوتا ہے، ہم نے دس ماہ عدالت میں کھڑے ہو کر جواب دیا، تین دفعہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ رہنے والوں نے ملک کا دیوالیہ نکالا ان کو جواب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں قیادت منی لانڈرنگ میں سب سے آگے تھی، جب ملک کی قیادت منی لانڈرنگ کرے گی تو عام آدمی کو منی لانڈرنگ کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی، منی لانڈرنگ سے ڈالر کی قیمت اوپر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برا اور مشکل وقت ضرور ہے، ساری قومیں مشکل سے گزرتی ہیں، جس طرح 1960 میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا، اب ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، حکومت انسانی وسائل، تعلیم و صحت پر کام کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں