شہر کی صفائی ستھرائی کو ہر لحاظ سے مزید بہتر کیا جائے گا،اجمل بھٹی

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:30

لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) محمد اجمل بھٹی نے مینجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی کا علی الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور دیگر افسران بھی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ شہر کو صاف کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سیایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا ٹاون شپ، جوہر ٹاون، ٹھوکر نیاز بیگ، مغل پورہ، فیصل ٹاون، سبزا زار، موچی گیٹ، داتا دربار سمیت بیشتر علاقوں کا وزٹ کیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی نے محکمے کے تمام شعبہ جات کے اور انکے سربراہان کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ شہر کی صفائی ستھرائی کو ہر لحاظ سے مزید بہتر کیا جائے گا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے کی تاکید کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں