پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے،مس مارکوپولو ماریہ روبینہ

ہفتہ 20 جولائی 2019 15:10

لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) یونان اور پاکستان کے تاجر مل کر باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھائیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گریک پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مس مارکوپولو ماریہ روبینہ نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر سابق صدر ملک طاہر جاوید، سابق سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، عاقب آصف، حارث عتیق ، ڈاکٹر شاہد رضا ، ارشد خان و دیگر بھی موجود تھے۔ مس مارکوپولو ماریہ روبینہ نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ اور سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان اور یونان کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں مگر باہمی تجارت کا حجم مطلوبہ سطح سے بہت کم ہے جسے بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصرنے کہا کہ پاکستان سے یونان کو برآمدات بڑھنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے نئے شعبوں اور نئی مصنوعات کی شناخت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گریک پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کھیلوں اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارتی وفود کے تبادلے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ تاجر تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں