محکمہ داخلہ پنجاب نے دو جیلوں میں قید نیب کے ہائی پروفائل قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کر لیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی دو جیلوں میں قید نیب کے ہائی پروفائل قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ جس کی روشنی میں آئی جی پولیس جیل خانہ جات نے جیل حکام کو ڈیٹا کی تیاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ نے جیل کے حکام سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ڈیٹا میں ملاقات کرنے والوں کے نام اور ان کی گاڑیوں کے نمبروں سمیت دیگر کوائف طلب کئے گئے ہیں جبکہ (ن) لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملاقات کرنے والوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور انہیں نیب کے قیدیوں سے ملاقات سے روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں