پی اینڈ ڈی بورڈ نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں توسیع کی منظوری دینے سے انکار کر دیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پی اینڈ ڈی بورڈ نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں توسیع کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں توسیع کے لئے ترامیم اور توسیع کا دوبارہ پی سی ون تیار کر کے پیش کرے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں مسترد کئے گئے پی سی ون میں میٹریل کے بھاری ریٹ درج کئے گئے تھے۔ جن پر پی اینڈ ڈی بورڈ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ نئے پی سی ون میں میٹریل کے ریٹ کو کم کروائیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے 25 کروڑ روپے کا بجٹ وصول کیا گیا جس میں سے 10 کروڑ روپے خرچ کئے گئے لیکن آن لائن پورٹل پر 9 کروڑ روپے دکھائے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں